گلشن اقبال پارک دھماکہ کیس ، سی ٹی ڈی نے چالان پیش کردیا

گلشن اقبال پارک دھماکہ کیس ، سی ٹی ڈی نے چالان پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گلشن اقبال پارک میں دھماکے سے متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے کیس کا چالان گزشتہ روز سی ٹی ڈی کی جانب سے پیش کردیاگیا ہے ۔
اس چالان میں ملزمان ابراہیم، خطیب اللہ، عبدالولی، ڈاکٹر اسد اللہ، محمد خان سمیت 9 ملزمان نامزد ہیں جو اشتہاری ہیں۔عدالت میں پیش کئے گے چالان میں بتایا گیا کہ ملزمان نے 2016ء میں گلشن اقبال پارک میں بم دھماکہ کیا جس سے وہاں پر سیروتفریح کے لئے آئے متعدد مرد خواتین اور بچے دھماکے سے شہیدہو گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -