میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک کرنے والے دو ملزموں کا جسمانی ریمانڈ
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک کرنے والے دو ملزموں کو 4روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ سعدیہ سلطانہ کے روبرو مسلم ٹاؤن پولیس نے ملزمان ڈاکٹر حیدر اور ڈاکٹر رانا کاشف کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ پہلے ہی لیک آؤٹ کرکے فروخت کر دیا تھا،ملزمان کے خلاف محکمہ صحت کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔