گواہ پیش نہ کرنے پر 3تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس

گواہ پیش نہ کرنے پر 3تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث ملزمان کے گواہان کو پیش نہ کرنے پر 3تھانوں کے ایس ایچ او زکو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گرین ٹاؤن،نواب ٹاؤن اور ستوکتلہ تھانے کے ایس ایچ او ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث ملزمان کے گواہان کو عدالت میں پیش نہیں کر رہے ہیں،ایس ایچ اوز کا طلبی نوٹسز کے باوجود گواہان کو پیش نہ کرنا ان کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جا ری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -