نظر ثانی بورڈ اجلاس، حافظ سعید کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس یاور علی کی سربراہی میں قائم نظر ثانی بورڈ نے جماعت الدعوۃکے امیر حافظ محمدسعید کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی جبکہ حافظ محمدسعید کے چار ساتھیوں قاضی کاشف حسین، عبداللہ عبید، ملک ظفر اقبال اور عبدالرحمن عابدکی نظر بندی میں توسیع کے لئے دائر پنجاب حکومت کی عرضداشت مسترد کردی ۔حافظ محمدسعید اور ان کے چار ساتھیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں نظر ثانی بورڈ میں پیش کیا گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ریکارڈ بورڈ کے روبروپیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ حافظ محمد سعید امن عامہ کے لئے خطرہ ہیں ۔نظر ثانی بورڈ میں پیش ہونے کے بعد کارکنوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ نظر ثانی بورڈ کے فیصلے سے حق اور انصاف کی فتح ہوئی ہے۔
توسیع منظور