پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کیخلاف حکم امتناعی جاری ، آئی جی پنجاب سے جواب طلب

پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کیخلاف حکم امتناعی جاری ، آئی جی پنجاب سے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس میں کامیاب امیدواروں کو بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر صوبہ بھر میں نئی بھرتیوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے 13نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس جواد حسن نے شہزاد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس نے 1118 کانسٹیبل بھرتیوں کے لئے اشتہار دیا جس میں سے 385کامیاب امیدواروں کو بھرتی کر لیا گیا جبکہ 723کامیاب امیدواروں کو نوکری پر نہیں بلایا گیا، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس پنجاب نے کامیاب امیدواروں کو بھرتی کرنے کی بجائے مختلف اضلاع میں کانسٹیبلوں ک نئی بھرتیوں کا اشتہار دے دیا ہے، عدالت محکمہ پولیس میں نئی بھرتیوں کے اشتہار کو کالعدم کرے، جس پر عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد نئی بھرتیاں روکتے ہوئے آئی جی پولیس سے 13نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔
کانسٹیبل،بھرتیاں

مزید :

صفحہ آخر -