ایل ڈی اے کوگورنمنٹ کامرس کالج سے اراضی وا گزار کرانے کا حکم

ایل ڈی اے کوگورنمنٹ کامرس کالج سے اراضی وا گزار کرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کو علامہ اقبال ٹاؤن ہنزہ بلاک میں گورنمنٹ کامرس کالج سے اراضی واگزار کروانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی ۔شہری شوکت اقبال کے کیس میں عدالتی حکم پرڈی جی ایل ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اراضی واگزار کروانے کے لئے محکمہ تعلیم کو خط لکھے گئے مگر جواب نہیں آیا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کہاں کے ڈی جی ہیں جن کے احکامات کا جواب نہیں آتا ،اپنی طاقت کا استعمال کریں ۔ عدالت کو بتایاگیا کہ اقبال ٹاؤن ہنزہ بلاک میں شہری کے پلاٹ نمبر 496 اور 497 پر سرکاری کالج قابض ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تعلیمی ادارہ کیا اگر قبضے کی جگہ پر مسجد بھی تعمیر کی جائے تو وہ بھی ناجائز ہے ۔
اراضی واگزار

مزید :

صفحہ آخر -