مسلم لیگ (ن) کے دوست محمد خان کی پیپلز پارٹی میں شمو لیت

مسلم لیگ (ن) کے دوست محمد خان کی پیپلز پارٹی میں شمو لیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختون خواہ سے مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گرادی ہے اور (ن) لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔ اس سلسلے میں دوست محمد خان نے سابق صدرآصف علی زرداری سے گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز ا شرف بھی موجودتھے۔ دریں اثناء پیر خواجہ عطاتونسوی شریف نے بھی سابق صدر سے ملاقات کی ہے اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جیسے جانثاراوردلیر کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری ملک کے کونے کونے کا دورہ کریں گے،پیپلزپارٹی کل بھی طاقت تھی اور آج بھی قوت ہے، جیالے انتخابات کی زورو شورسے تیاریاں شروع کریں،سب کو پتاچل جائیگا کہ عوام کی صرف ایک ہی پارٹی پیپلزپارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیندہ انتخابات آراوز کے انتخابات نہیں ہوں گے، یونین کونسل اور پولنگ اسٹیشن تک پارٹی کو منظم کیا جائے، پولنگ ایجنٹوں کی ابھی سے تربیت کرنا شروع کریں، آیندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینا ہے۔ اس موقع پر ٓصف زرداری سے پیر آف تونسہ شریف خواجہ عطاء اللہ تونسوی نے بھی ملاقات کی ۔

دوست محمد خان

مزید :

صفحہ آخر -