مریم نواز سے ملاقات کیلئے آنے پر گورنر سندھ کیلئے دروازہ نہ کھولا گیا، نجی ٹی وی

مریم نواز سے ملاقات کیلئے آنے پر گورنر سندھ کیلئے دروازہ نہ کھولا گیا، نجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر سندھ محمد زبیر کے مریم نواز سے ملاقات کیلئے آنے پر دروازہ نہیں کھولا گیا جس پر گورنر سندھ ناراض ہوکر واپس چلے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد مریم نواز اپنی صاحبزادی کے سسر چو دھری منیر کی ایف 6 میں واقع رہائش گاہ پہنچیں تو اس موقع پر ان کے ساتھ وہ وزرا اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے جو عدالت میں ان کے ساتھ گئے تھے۔مریم نواز وزررا اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گھر میں چلی گئیں اور اندر مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اسی وقت گورنر سندھ محمد زبیر مریم نواز سے ملنے چو دھری منیر کی رہائش گاہ پہنچے لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہ ملی۔گورنر سندھ محمد زبیر پہلے گیٹ پر گئے تو وہ بند تھا جس پر وہ دوسرے گیٹ پر چلے گئے لیکن وہ گیٹ بھی انہیں بند ملا اور سٹاف نے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا جس پر گورنر سندھ محمد زبیر ناراض ہوکر چلے گئے۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی روانگی کے بعد انہیں فون کیا گیا تو وہ دوبارہ واپس آگئے جس پر انہیں اندر جانے کی اجازت دیدی گئی۔گورنر سندھ اور مریم نواز کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں احتساب عدالت کی کارروائی پر بات چیت کی گئی۔
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -