دوسری بار عمرہ کرنیوالے زائرین کا 2ہزار ریال دینے سے انکار

دوسری بار عمرہ کرنیوالے زائرین کا 2ہزار ریال دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال کا ٹیکس ختم نہ ہو سکا ،عمرہ کاروبار کا بحران شدت اختیار کر گیا ،ہزاروں عمرہ زائرین کادو ہزار ریال دینے سے انکار ،عمرہ ایجنٹ کی نیندیں حرام ہو گئیں عمرہ زائرین ویزے لگے پاسپورٹ لینے کے لیے تیار نہیں ،عمرہ ایجنٹ دو ہزار ریال وصول کرنے کے لیے بضد،دو ہزار ریال ہم پلے سے کیسے اور کس کس کو دیں عمرہ ایجنٹوں کا موقف ،ہم نے پیکج لیا ہوا ہے پاسپورٹ لیتے ہوئے ہمیں نہیں بتایا گیا جو رقم ہم سے طے کی گئی وہ ادا کریں گے دو ہزار ریال عمرہ ایجنٹ ادا کریں ہم نہیں دیں گے عمرہ زائرین کا موقف،ملک بھر میں عمرہ زائرین اور عمرہ ایجنٹ دست گریبان ہونے لگے ،باہمی لڑائیوں کی وجہ درجنوں عمرہ زائرین کے ویزے ایکسپائر ہونے لگے ،ملک بھر کے عمرہ ایجنٹوں ،ٹریول ایجنٹوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار ریال کی شرط ختم کرائیں ورنہ عمرہ انڈسٹریز تباہ ہو جائے گی۔
دو ہزار ریال

مزید :

صفحہ آخر -