میاں حمزہ شہباز نے اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں سے رابطے تیز کردئے

میاں حمزہ شہباز نے اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں سے رابطے تیز کردئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر، کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں سے رابطے تیز کردئے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں اور اراکین اسمبلی سے دن بھر ملاقاتیں کیں ان سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2018ء میں بھی کامیاب ہو گی اور حکومت بنائے گی، مخالفین ہر محاذ پر ناکام ہونگے انہو ں نے کہا کہ کارکنوں سے رابطے بڑھائیں گے، کارکن ہی مسلم لیگ (ن) کا اصل اثاثہ ہیں۔دریں اثناء میاں حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے وائس چیئرمین چوہدری عامر صدیق کو لوہا مارکیٹ مصری شاہ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ،مجھے خوشی ہے کہ تاجروں نے آپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا آپ کی کامیابی مسلم لیگ ن کی تاجر دوست پالیسیوں پر تاجر برادری کے اعتماد کا مظہر ہے ۔میاں حمزہ شہباز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ آپ کی جانب سے لوہا مارکیٹ مصری شاہ یونین کی سپورٹ اورتعاون ہمارے لئے باعث اعزاز ہے ۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -