دن میڈیا گروپ کے چیئرمین محمود صادق کے بہنوئی انتقال کرگئے

دن میڈیا گروپ کے چیئرمین محمود صادق کے بہنوئی انتقال کرگئے

  

لاہور( پ ر ) دن میڈیا گروپ کے چیئرمین اور روزنامہ دن کے چیف ایڈیٹر محمود صادق کے بہنوئی محمد افضل گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔نماز جنازہ میں عزیز اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج شام 4بجے اوردعا 5بجے ان کی رہائش گاہ297سی عسکری ٹین نزدایئرپورٹ پر ہوگی۔محمد افضل کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین ،مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی ،عمر شامی اوردیگر نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کیلئے صبرکی دعاکی۔

محمود صادق

مزید :

صفحہ آخر -