سندھ سے پیاز کی بڑی مقدار پنجاب میں آنے سے قیمتوں میں کمی
لاہور(کامرس رپورٹر)سندھ سے پیاز کی بڑی مقدار پنجاب میں آنے سے پیاز کی آسماں سے باتیں کرتی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم پرچون کی سطح پر دکانداروں نے پیاز کی قیمت میں واضح کمی نہ کی ہے جس کے پیش نظر شہریوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صو بائی دارالحکومت کی تھوک منڈیوں میں پیاز کی وافر سپلائی آنے کے بعد مارکیٹ کمیٹی لاہور نے پیاز کی فی کلو قیمت 69روپے مقرر کی ہے تاہم گزشتہ روز پر چون کی سطح پر پیاز 80سے 90روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔
پیاز