سپریم کورٹ،پاک فوج کے اہلکار کے قتل میں ملوث چار ملزم بری

سپریم کورٹ،پاک فوج کے اہلکار کے قتل میں ملوث چار ملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے پاک فوج کے اہلکار کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو بری کر دیا ۔جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل کی سماعت کی ۔ ملزمان پر منڈی بہاؤالدین میں اکرم نامی فوجی جوان کو 2004 میں قتل کرنے کا الزام تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہاجبکہ واقعہ کا زخمی گواہ چودہ گھنٹے بعد سامنے آیااوراستغاثہ کی جانب سے میڈیکل رپورٹ میں کہانی بنائی گئی۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہاکہ پہلے بھی کچھ لوگوں کو بری کیا جا چکا ہے جو وفات پا چکے تھے۔ ایسے واقعات عدالتی نظام پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں ۔
چار ملزم بری

مزید :

صفحہ آخر -