کوئٹہ میں شہید اہلکار آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق نیو سریاب میں قومی شاہراہ پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کو آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔شہید اہلکاروں کا تعلق نصیرآباد، صحبت پور، مانجھی پور اور اوستہ محمد سمیت مختلف علاقوں سے تھا ٗشہید اہلکاروں کی نماز جنازہ گزشتہ روز پولیس لائن میں ادا کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو سریاب میں قومی شاہراہ پر ایلیٹ فورس کا ٹرک 29 اہلکاروں کو لے کر اپنے معمول کے مطابق اسی سڑک پر رواں دواں تھا کہ اچانک ٹرک کے قریب زوردار دھماکہ ہوا اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔
سپردخاک