گاڑیوں پر ریگو لیٹری ڈیو ٹی کیخلاف لاہورکار ڈیلرز فیڈریشن سراپا احتجاج

گاڑیوں پر ریگو لیٹری ڈیو ٹی کیخلاف لاہورکار ڈیلرز فیڈریشن سراپا احتجاج

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے 1000سی سی اور1300سی سی گاڑیوں پر عائد ریگو لیٹری ڈیو ٹی کے خلاف لاہورکار ڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم خان کی قیادت میں گزشتہ روز تاجر سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکو مت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے جیل روڈ بلاک کر دی ۔مظاہرین میں لاہور کی کار ڈیلرز مارکیٹوں کے رہنماء چوہدری ادریس ، میاں عارف ، کلیم کوپی ، وسیم خاور اور اقبال خان سمیت دیگر موجو د تھے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور مذکورہ گاڑیوں پر عائد کر دہ ڈیوٹی واپس لے کیو نکہ ایف بی آرکے اس اقدام سے کار ڈیلرز کا معاشی قتل ہو گا ۔ مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم خان نے کہا کہ درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر نے سے چھوٹی گاڑیاں بھی صارفین کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی جبکہ ہمارے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو نگے ۔

سراپا احتجاج

مزید : صفحہ آخر