نابینا افراد کے مطالبات کے حق میں نوٹیفکیشن جا ری نہ ہو سکا

نابینا افراد کے مطالبات کے حق میں نوٹیفکیشن جا ری نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے نابینا افراد کو ایک بار پھر زبانی تسلی پر ہی ٹرخا دیا، سینیٹر سعود مجید کے نابینا افراد سے کئے گئے وعدوں کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق نابینا افراد کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے کلمہ چوک پر میٹرو بس بلاک کرکے دھرنا دیا گیا تھا، جس کے بعد سینیٹر سعود مجید سے ملاقات میں نابینا افراد کو 5 سے 15ویں گریڈ میں بھرتیوں، سوشل ویلفیئر میں 180 نئی سیٹیں تخلیق کرنے اور وہیل چیئرز سمیت دیگر سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی گئی اور 15 اکتوبر کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔
نابینا افراد

مزید :

صفحہ آخر -