اداکارہ زارا اکبر کا خرچے کیلئے شوہر فوزی علی کاظمی کیخلاف عدالت سے رجوع

اداکارہ زارا اکبر کا خرچے کیلئے شوہر فوزی علی کاظمی کیخلاف عدالت سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر) نامور اداکارہ زار ااکبر نے اپنے شوہر فوزی علی کاظمی سے اپنے اور اپنے بیٹے کے حقوق کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ جبکہ اداکارہ نے کہا ہے کہ اگر مجھے یا میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری فوزی علی کاظمی پر عائد ہو گی۔وہ مجھے برابر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ عدالت نے 9نومبر کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری شادی 19سال قبل ہوئی تھی لیکن میں (ن)لیگ میں ا ب شامل ہوئی ہوں ۔
زارا اکبر

مزید :

صفحہ آخر -