مرمت کے نام پر بجلی کی بندش بڑھا دی گئی

مرمت کے نام پر بجلی کی بندش بڑھا دی گئی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا جس سے لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید نہیں بڑھایا گیا تاہم مرمت کے نام پر بجلی کی بندش بڑھا دی گئی ۔ تمام سب ڈویژنوں میں دو یا تین فیڈرز آٹھ گھنٹے کے لئے بند رکھے گئے ۔ شارٹ فال میں اضافہ کا بوجھ دیہی علاقوں اورچھوٹے شہروں پر ڈالا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میںآٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ ارسا کی جانب سے نہروں کے بندش کی وجہ سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں نمایاں کمی کی گئی ہے جس سے ہائیڈل کی پیداوار کم ہوئی ہے ۔ دوسری جانب آئی پی پیز اور جنکوز کو پی ایس او کی جانب سے مطلوبہ تیل بھی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے ۔

مرمت

مزید :

صفحہ آخر -