صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کو کمپیوٹرائزڈ کرنیکا فیصلہ

صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کو کمپیوٹرائزڈ کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیگی۔محکمہ صحت نے بلڈٹرانسفیو(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ژن سروسز کو جدید خطوط پراستوار اور شفاف بنانے کیلئے کمپیوٹرائزیشن کا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کے ذریعے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے وارڈز کو آئی ٹی کے نظام سے منسلک کیا جائیگا۔اس سلسلے کے وارڈز کو آئی ٹی کے نظام سے منسلک کیا جائیگا۔اس سلسلے میں پائلٹ پراجیکٹ جناح ہسپتال لاہور میں شروع کیا جائیگا۔اس سلسلے میں پائلٹ پراجیکٹ جناح ہسپتال لاہور میں شروع کیا جارہا ہے ۔جسکی تکمیل کے بعد اس کا دائرہ کار ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں پھیلا دیا جائیگا۔کمپیوٹرائزیشن کیلئے متعلقہ سٹاف کو کولڈ سٹوریج چین سے برقرار رکھنے سمیت ضروری تربیت دی جائیگی ۔اور ان کو مطلوبہ آلات فراہم کیے جائیں گے ۔