ملتان، نواحی علاقوں اور بنگلہ منٹھار میں دیوالی کی تقریبات

ملتان، نواحی علاقوں اور بنگلہ منٹھار میں دیوالی کی تقریبات

ملتان ، بنگلہ منٹھار(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) ملتان بھر سمیت ملتان و گردو نواح میں مقیم ہندو برادی نے دیوالی کا تہوار نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا اس سلسلے میں مندو ں میں دیوالی کے حوالے سے خصوصی پوجا پاٹ گئی اور پرشاد تقسیم کیا دیوالی کے سلسلے میں خصوصی تقریب بالمیک مندر کینٹ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

بالمیک مندر سٹی ، اور کبیر نواس مندر میں منائی گئی اس موقع پر مندروں و ہندو برادری کے گھروں پر خصوصی چراغاں بھی کیا گیاجبکہ ہندو برادری کے گھروں میں خصوصی پکوا ن بنا کر رشتہ داروں ، دوست احباب ، اور عزیزوں کے گھروں میں تقسیم کئے دریں اثنا ں سماجی تنظیم جرنلسٹ فار ڈیمو کریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام دیوالی کے موقع پر بالیمیک مندر سٹی میں دیوالی کا کیک کاٹا گیا جس میں سماجی رہنما ، سرفراز کلیمنٹ ، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، علامہ عبد الحنان حیدری، علامہ سلطان احمد ، الحاج محمد اشرف قریشی، شکنتلہ دیوی ،پنڈت راج کپور، عاشر یونس، وردہ ، ندا ، حیدر نقوی، محمد راشد سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی دریں اثناء منٹھار میں اقلیتی برادری نے دیوالی کا تہوار منایا،جس میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گی ،اقلیتی برادری منٹھار کے صدر بوٹا جی اور نمائندہ انسانی حقوق صادق لال ،مہر داس،تیرت جی،کو انجمن تاجرراں کے صدر چوہدری محمد عمران ،جنرل سیکٹری انجمن کلاتھ ہاوس منٹھار حافظ عمر حیات،جنرل کونسلر چوہدری فاروق ساجد، سماجی شخصیت مسلم کٹہ،اسماعیل منشی،اشفاق احمد ،دلبر حسین،تنویر احمد نے دیوالی کے موقع پر اقلیتی برادری کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دیوالی

مزید : ملتان صفحہ آخر