بلڈنگ فائنل‘ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں کی پرانی خالی عمارت میں یونیورسٹی کیمپس بنے گا

بلڈنگ فائنل‘ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں کی پرانی خالی عمارت میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے لودھراں کیمپس ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
ہیڈکوارٹر ز ہسپتال کی پرانی خالی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایچ ای سی کی ہدایت پر لودھراں میں سب کیمپس قائم کیا جارہا ہے جس کیلئے بلڈنگ فائنل کرلی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کیمپس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حکومت علی، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر عمر چودھری نے لودھراں کا دورہ کیا اور عمارت کا معائنہ کیا اور اس بار ے میں رپورٹ ایچ ای سی کو ارسال کردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کیمپس کے لئے 5کروڑ روپے کے فنڈز سوموار کوملنے کا امکان ہے جبکہ داخلے لئے درخواستیں بھی 22اکتوبر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلہ