سینیٹر سراج الحق آج ریلوے گراؤنڈ ماچھیوال وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے
ملتان، وہاڑی(سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ایک روزہ دورے پر(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
آج وہاڑی پہنچے گے جہاں وہ2:30بجے سہ پہر ریلوے گراؤنڈ ماچھیوال وہاڑی میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز بعد نماز جمعہ2بجے ہوگا امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر، مرکزی رہنما امیر العظیم بھی اُن کے ہمراہ ہونگے ۔ وہاڑی پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی وہاڑی چودھری محمد طفیل ورائچ ، وقاص ہنجراکی قیادت میں کارکنان اپنے قائد کا بھر پور استقبال کریں گے جے آئی یو تھ وہاڑی کے ضلعی صدر چودھری علی وقاص ہنجرا نے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق شاکر کے ہمراہ کہا کہ جلسہ عام میں ہزاروں افراد بھرپور شر کت کریں گے۔
سراج الحق