لودھراں یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر میں مداخلت برداشت نہیں‘ عبدالرحمن کانجو

لودھراں یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر میں مداخلت برداشت نہیں‘ عبدالرحمن کانجو

لودھراں (نما ئندہ پا کستا ن) لودھراں یونیورسٹی کیمپس کا قیام حکومت کی علم دوستی کا ثبوت ہے ۔ عبدالرحمن خان کانجو وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ لودھراں یونیورسٹی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کیمپس کی تعمیر میں روڑے اٹکانے والے لودھراں کے عوام سے مخلص نہیں ، ہم یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کریں گے ۔ لودھراں یونیورسٹی کیمپس کا قیام حکومت کی علم دوست کا ثبوت ہے ۔ چیئرمین HECنے ذاتی دلچسپی اور دلجمعی سے کام شروع کیا ہے ۔لودھراں میں یونیورسٹی بننے سے 700سے 800ملازمتیں آئیں گی اور ایسے ڈگری ہولڈرز جو معیار پر پورا اتریں گے انہیں نوکریاں دی جائیں گی ۔ لودھراں تا خانیوال روڈ کے مکمل فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں جس سپیڈ سے کام ہورہا ہے اس میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور لودھراں جنوبی پنجاب کے عوام سے محبت کا ثبوت ہے پریس کانفرنس میں ممبران صوبائی اسمبلی پیر عامر اقبال شاہ ، جہانگیر سلطان بھٹہ ، ضلعی چیئرمین میاں راجن سلطان پیرزادہ ، سعد خورشید کانجو ، شیخ سیف الدین سیفی و دیگر موجود تھے ۔

کانجو

Back to Co

مزید : ملتان صفحہ آخر