نشتر ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین 1 ہفتہ سے خراب‘ مریض پریشان

نشتر ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین 1 ہفتہ سے خراب‘ مریض پریشان

ملتان(وقائع نگار)نشترہسپتال کی سی ٹی سکین مشین گزشتہ ایک ہفتہ سے خراب پڑی ہے ۔جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اور مریض نجی سنٹروں سے مہنگے داموں سی ٹی سکین کروانے پر مجبور ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ سی ٹی سکین مشین آئے روز خراب رہتی ہے ۔(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

جسکی وجہ سے پرائیویٹ سنٹروں کا کاروبار چمک اٹھا ہے ۔ایمرجنسی وارڈ میں تشویش ناک حالت میں لائے گئے مریضوں کا بروقت سی ٹی سکین نہ ہونے سے اور مرض کی تشخیص بھی نہ ہونے کیوجہ سے علاج ممکن نہ ہوسکا ہے اور اموات کاخدشہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔نشترانتظامیہ کے مطابق سی ٹی سکین مشین کی مرمت کروائی جارہی ہے کافی حد تک مشین کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔جس کے بعد سروس کی جائیگی۔ہفتہ والے روز مشین مریضوں کو سہولت دینے کیلئے کھول دیا جائیگا۔

سی ٹی سکین مشین

مزید : ملتان صفحہ آخر