لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کے بعد ملتان میں پھر بجلی کی گھنٹوں بندش شروع

لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کے بعد ملتان میں پھر بجلی کی گھنٹوں بندش شروع

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں طویل لوڈشیڈنگ پھر شروع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو)کا یہ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

وطیرہ بن گیا ہے کہ ملتان کو بار بار لوڈشیڈنگ فری قرار دے کر صارفین کو خوش کر دیا جاتا ہے مگر ایسا چند روز ہی ہوتا ہے ۔ اس کے بعد پھر لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے ۔وزیر مملکت عابد شیر علی نے ملتان کے دوروں کے دوران 3مرتبہ اسے لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کا اعلان کیا مگر صرف چند روز ہی اس پر عملدر آمد کیا گیا ۔اس کے بعد پھر لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ۔ اب ایک بار پھرملتان کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کے چند روز بعد ہی یوٹرن لیتے ہوئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں لوڈشیڈنگ پھرشروع کر دی ہے ۔ملتان شہر کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز 4گھنٹے کے لئے بند کئے جا رہے ہیں جبکہ ریجن کے دیگر علاقوں میں 6سے 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ میپکو نے ملتان شہر کو ایک ہفتے تک لوڈشیڈنگ فری رکھنے کے بعد بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ پھر شروع کر دیا ہے ۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -