تحفظ ختم نبوت جماعت اسلامی مظاہرے کریگی

تحفظ ختم نبوت جماعت اسلامی مظاہرے کریگی

ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکہاہے کہ تحفظ ختم نبوت (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

کے حوالے سے جماعت اسلامی20اکتوبربروزجمعتہ المبارک کوپنجاب بھر کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرزاوربڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ان مظاہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان اورعام لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ملک کے آئین کو سیکولر بنانے اور قادیانیوں کی حمایت کرنے والو ں کی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے20کروڑ عوام کے ساتھ مل کر لادینی قوتوں کی تمام سازشوں کوناکام بنادے گی۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اس سے انحراف کامطلب دائرہ اسلام سے اخراج ہے۔کفار مختلف حیلوں بہانوں سے پاکستان کے اسلامی تشخص کوختم کرنا چاہتے ہیں۔ان شاء اللہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیاتھا اور اس میں اللہ اور اس کے رسولؐ کانظام ہی رائج ہوکر رہے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ختم نبوتؐ حلف نامے کے حوالے سے ہونے والی سازش میں ملوث افراد کوفی الفور برطرف کرے۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر