20نومبر کو لاہور میں اسرائیکی کانفرنس ہو گی
ملتان (سٹی رپورٹر) سرائیکستان لانگ مارچ کے اختتام پر پیش کیا گیا چارٹر آف(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
ڈیمانڈ پورا نہ ہوا تو اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے وسیب سے تعلق رکھنے والے پنجاب یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکستان لانگ مارچ کی کامیابی سے جہاں ان لوگوں کے منہ بند ہوئے ہیں جو کہتے تھے کہ لانگ مارچ نہیں ہوگا ، وہاں سرائیکی جماعتوں کو بھی خود پر اعتماد حاصل ہوا ہے کہ وہ لانگ مارچ کر سکتی ہیں ۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے سلسلے میں ہم لاہور میں 20 نومبر کو سرائیکی کانفرنس کریں گے اس موقع پر عاقب ارشاد ‘ معظم شاہ ‘ ذیشان اسلم ‘ جام زبیر اور دوسرے موجود تھے ۔
دھریجہ