وزراء شریف فیملی کی کرپشن کے محافظ

وزراء شریف فیملی کی کرپشن کے محافظ

ٹھل حمزہ ،جتوئی، ترنڈہ محمد پناہ(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

خان دستی نے گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ناقص پالیسیوں سے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔تمام تر وزرء شریف فیملی کی کرپشن کو تحفظ دینے میں لگے ہوئے ہیں اس موقع پر راؤ محمد افتخار خرم ،سردار اللہ بخش دشتی ،رئیس ملازم حسین ،ملک نجیب اللہ نائچ ،ملک آصف نائچ،ملک فیصل نائچ ،جام وزیر احمد ،عبدالغفار بھٹی ،صفدر خان دشتی ،طاہر عباس دشتی،خادم خان لنگاہ،محمد سجاد بھٹی ،محمد حسین بلوچ ،رانا ہارون عباس،مہر ارشد سیال ،جام شفیع نمبر دار ودیگر موجود تھے۔

جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کہا حلقہ این اے 179 اور 180 کی عوام کو سوئی گیس فراہمی کیلئے الحمد للہ میرے پورے گروپ دوستوں خصوصا سہیل اختر غوری نے اپنا وقت اور وسائل استعمال کرکے ایشن کورٹ سے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں تین سالہ جدوجہد کرکے مسلم لیگ ن کیاراکین اسمبلیوں اور صوبائی وزیر کی سازشین ناکام بنا کر سکیم کامیابی سے چالو کروائی ہے انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر بروز ہفتہ جتوئی میں ہونے والے تاریخی جلسے ٰمیں وہاں کی عوام کو ظالموں سے آزادی کا خوبصورت پیغام دونگا اور سرائیکی صوبہ تحریک کے باقاعدہ آغاز کا اعلان بھی جتوئی سے کرونگا.

جمشید دستی

Back to Co

مزید : ملتان صفحہ آخر