غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 7 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے‘ اجزائے ترکیبی تلف

غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 7 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے‘ اجزائے ترکیبی تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیا ء خورونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 7فوڈ پوائنٹس کو 20,000کے جرمانے، 80کلو گرام ملاوٹ ذدہ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
کیچپ اور 100ساشے نان فوڈ گریڈ کلر کومو قع پر تلف کر دئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی ملتان کے گرد ونواح میں کاروائی احمد آباد میں دانش بیکری ،بگا بیکری،طیبہ سوئیٹس، شیر شاہ روڈ پر ریواڑی سوئیٹس ، سن اینڈ بائٹ اورفوجی ہوٹل کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، صفائی کے نا مناسب انتظامات ہونے ،پروسیسنگ ایریامیں نالیوں کے کھلا ہونے،آئل کے تبدیل کرنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے،کھانے کی اشیاء کو ڈھانپے بغیر رکھنے،پروسیسنگ ایریامیں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،ورکرزکی ذاتی صفائی ناقص ہونے،گندے فریزرز،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے 15,000کے جرمانے عائدکیے گئے۔جبکہ ملتان روڈ پر مزید کاروائی کرتے ہوئے نعمت کد ہ ہوٹل کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال کرنے ، کیچپ کی بوتلوں پر لیبلز موجود نہ ہونے اورتاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ کی عدم موجودگی پر 5,000روپے جرمانہ عائد کیا۔نیز80کلو گرام ملاوٹ ذدہ کیچپ اور 100ساشے نان فوڈ گریڈ کلر کومو قع پر تلف کر دیا۔ مز ید کاروائیوں میں ملتان روڈ اور خانیوال روڈ پر واقع بسم اللہ بیکرز اینڈ پروویژن سٹور،علی بریانی اینڈ کوزی حلیم،ماشاء اللہ کریانہ سٹور،اصغر حامدی ٹریڈرز،جیو ٹریڈرز،مکی اینڈ مدنی سوڈا واٹر،اکرم کریانہ مرچنٹ،786بیکرز (پروڈکشن یونٹ)،اتفاق بیکرز اینڈ سویٹس ،ر اشد کراچی چٹخارہ، چوہان چکن بریانی،اکرام اللہ کریانہ سٹور،ٹیسٹی چکن پوائنٹ،فریشکو بیکرزاورالمشہور امان اللہ کریانہ سٹور اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کو ذہن نشین رکھتے ہوئے عوام کو معیاری خوراک مہیا کرنے کی ہدایات دی گیں اور دیگر متعدد کو ناقص انتظامات کی بنا پر وارننگ نوٹس جاری کیے گیے ۔
اجزائے ترکیبی