ایف آئی اے کی تنظیم نو ، محکمے سے کالی بھیڑوں کو نکالنے کا فیصلہ

ایف آئی اے کی تنظیم نو ، محکمے سے کالی بھیڑوں کو نکالنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کر پشن کے خاتمہ کے لئے زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے سے کالی بھیڑیں فارغ کرنے کا حکم دیدیا ہے ، وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے جمعرات کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انکی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
زیر صدارت اجلاس میں ایف آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ ،اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے وزیر داخلہ کو بریفنگ بھی دی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ایف آئی اے سے کالی بھیڑیں فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم نو کی جائے اور مثالی ادارہ بنایا جائے ،دوست ممالک سے افسران کو تربیتی پروگراموں میں شامل کیا جائے ، اجلاس میں وزیر داخلہ نے افسران کوائیرپورٹ پر مسافروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے روک تھام کے لئے موثر عملی اقدامات اٹھائے جائیں، سوشل میڈیا پر انتہا پسندی، خلفشار اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں۔
کالی بھیڑیں