ٹھیکیداروں نے پرچی سسٹم کے ذریعے سڑکوں کے مرمتی ٹھیکے آپس میں بانٹ لیے
ملتان(جنرل رپورٹر)محکمہ صوبائی ہائی وے مینٹی نینس اینڈ ریپئرنگ ڈویژن ملتان کے تحت گزشتہ روز ہائی ویز آفس میں لاکھوں روپے مالیتی مرمتی ٹھیکوں کو ٹھیکیداروں نے باہم رضامندی سے پرچی سسٹم کے ذریعے تقسیم کرلیا بتایا جاتا ہے کہ ملتان‘ وہاڑی‘ لودہراں کے ٹھیکوں کی مختلف سڑکات(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
اور پلوں کی خصوصی مرمت کے17ٹھیکوں کے لئے ٹینڈر جاری ہونا تھے تاہم ٹینڈر اوپن ہونے سے قبل ہی ٹھیکیداروں نے باہم رضا مندی سے پرچیاں ڈال کر کام تقسیم کرلئے ٹھیکیداروں نے ہائی وے کے دفتر میں ہی قرعہ اندازی کی اس موقع پر ایکسےئن ہائی وے سمیت کوئی ذمہ دار افسر موجود نہ تھا بعد ازاں صرف نام نکلنے والے ٹھیکیداروں نے ہی ٹینڈر فارم خریدے جبکہ باقی ٹھیکیدار موقع سے چلے گئے جس کی وجہ سے محکمہ کو ٹینڈر فیس کی مد میں بھی لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ قرعہ اندازی میں کامیاب ٹھیکیداروں نے بھی ملی بھگت سے زائد ریٹ بھرے جس سے سرکاری خزانہ کو مزید لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں نے پرچی میں نام نکلنے پر موقع پر ہی دوسرے ٹھیکیدارکو کام5سے7فیصد منافع پر فروخت کردیا اور اپنا نفع لے کر ایک طرف ہوگیا اس طرح موقع پر کام خریدنے والے ٹھیکیدار نے ترقیاتی سکیم کے ٹینڈر فارم پر اپنی مرضی کے ریٹ بھر ے شہری حلقوں نے ترقیاتی کاموں کی اس طرح بندر بانٹ پر احتجاج کرتے ہوئے ذمہ ذمہ داران سے صورتحال کا نوٹس لینے اور ٹینڈر پراسس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔