ڈکیتی ‘ چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ڈکیتی ‘ چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھو ں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کے علاقے میں ڈاکو?ں نے محمد جاوید سے موٹر سائیکل چھین لیا زکریا پولیس کے علاقے میں عمیر سے موبائل فون اور سات ہزار روپے، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں تسلیم بی بی سے موبائل فون اور شاہدکی بیوی سے دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد سلیم کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے محمداصغر اور مدنی مشکو ر کے موٹر سائیکل، قطب پور پولیس کے علاقے سے رمضان کا موٹر سائیکل، اللہ دتہ کی جیب سے 18 ہزار روپے، صدیق آباد میں محمد محسن کے گھر سے 15 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا لوہاری گیٹ کے علاقے سے مہتاب کا موبائل فون، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے خورشید کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے سے وقاص کے دو موئل فون اور بستی کالرو میں بشیر کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا کبیر والا کے رہائشی محمد رمضان نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ وہ جانوروں کی خریداری کے لئے ملتا ن آیا تھا اس نے ہیڈ نو بہار نہر پر کھانا کھایا تو اسے چکر آنا شروع ہو گئے نیم بے ہوشی کے دوران ویٹر عدنان وغیرہ نے اس کی جیب سے 72 ہزار روپے نکال لئے۔

Bac

مزید :

ملتان صفحہ آخر -