پیف سے الحاق شدہ سکول میں بچہ کرنٹ لگنے سے تڑپتا رہا‘ ٹیچرز بھاگ گئیں

پیف سے الحاق شدہ سکول میں بچہ کرنٹ لگنے سے تڑپتا رہا‘ ٹیچرز بھاگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور سادات(نمائندہپاکستان) جتوئی روڈ بائی پاس مکول چوک علی پور پر موجود pef سے الحاق شدہ غزالی سکول کی پانی کی موٹر شارٹ ہونے سے آٹھ سالہ بچہ محمد عدنان ولد مشتاق احمد قوم مکول کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا کرنٹ لگنے کے دوران بچہ چیختا رہا سکول میں موجود ٹیچرز سکول سے بھاگ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
گئی چیخ وپکار ،بچوں کے شور مچانے پر اہل علاقہ آگئے جو بچے کو ٹی ائچ کیو ہسپتال علی پور لے جارہے تھے کہ بچہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ کلیسٹر اشتیاق احمد سکول کو تالے لگا کر بھاگ گیا والدین پر غشی کے دورے غزالی سکول جوکہ ایک کرائے کی خستہ حال عمارت میں واقع ہے سکول کی ناقص عمارت اور بنیادی حفاظتی اقدامات سے عاری سکول کو پیف نے کلیسٹر چوہدری محمد اشتیاق کے تحت رجسٹر کرلیا کچھ عرصہ قبل اسی غزالی سکول کی دیوار گرنے سے نو بچے دب کر زخمی ہوگئے تھے اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہیاور اس حادثے کا ذمہ دار سکول انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کرنٹ