گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری ‘ پشاور کے علاقہ مجسٹریٹ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں
ملتان(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے کی رپورٹ پیش کرنے پر پشاور کے علاقہ مجسٹریٹ اعجاز الرحمٰن قاضی نے گردہ کی غیر قانونی پیوند(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
کاری کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں قبل ازیں گردہ فروشی کے منظم گروہ کے سرگرم ہونے کے انکشاف پر ایف آئی اے ملتان نے نوشہرہ کے علاقے پبی کے نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں چھاپہ مارکر گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرتے ہوئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے یورولوجسٹ ڈاکٹرعبدالعزیز،دو ٹیکنیشن فاروق احمد،محمد بلال اور نوید احمد،میل نرسنگ اسسٹنٹ کامران احمداورحشمت اللہ،اینستھیزیا سپیشلٹ عبدالرحمان،ڈرائیور شاہد اقبال کو گرفتار کیا تھا۔ جنہوں نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں جس پر ایف آئی اے ملتان کے ایس ایچ او ممتاز قریشی اور انسپکٹرعبدالوکیل نے ملزمان کے خلاف مختلف ثبوت اور شواہد عدالت میں پیش کردئیے تھے جس پر گزشتہ روز ملزمان کی درخواستین خارج کردی گئیں۔
ضمانتیں خارج