محکمہ پولیس‘ ریونیو اور میپکو میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

محکمہ پولیس‘ ریونیو اور میپکو میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

ملتان(کرائم رپورٹر، نمائندہ خصوصی، سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے متعدد افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے اے ایس پی سمیر نور کو ایس ڈی پی او سرکل نیو ملتان تعینات کردیا ہے۔ جبکہ بورڈ آف ریونیو نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازیخان عائشہ ظہور کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان سٹی تعینات کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کردیا ہے۔ دریں اثناء ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے 4افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ڈپٹی منیجر ڈی اینڈ آئی/ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو محمد سرور کو خالی آسامی پر ڈپٹی منیجر مارکیٹنگ اینڈ ٹیرف میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان، ایس ڈی او میپنگ پلاننگ ڈائریکٹوریٹ مسعود احمد قریشی کو خالی آسامی پر ایس ڈی او کنسٹرکشن سیکنڈسب ڈویژن، اسسٹنٹ منیجر ٹیکنیکل پروٹیکشن جی ایس او ساہیوال محمد شہزاد اشرف کو ایس ڈی او پی اینڈ آئی میپکو سب ڈویژن بہاولپور اور ایڈیشنل ایس ڈی او میپکو132KVگرڈاسٹیشن ملتان محمد شفیع کو قائمقام اسسٹنٹ منیجر مینٹی نینس میپکو سب ڈویژن ملتان تعینات کیاہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر