شوہر نے کلہاڑی مار کر بیوی کی جان لے لی ، حادثات میں 2افراد جاں بحق

شوہر نے کلہاڑی مار کر بیوی کی جان لے لی ، حادثات میں 2افراد جاں بحق

  

چوبارہ، دوکوٹہ، کبیروالا(نمائندگان) گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے کلہاڑی مار کر بیوی کو قتل کر دیا حادثات نے 2 افراد سے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

زندگی چھین لی چوبارہ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ملزم محمد جمیل ولد محمد رفیق قوم جٹ سکنہ 447/TDAتحصیل چوبارہ نے تلخ کلامی پر اپنی بیوی نسیم اختر کو با عمر 35سال کلہاڑی ما ر کر قتل کر دیا ۔ وجہ عنادگھر میں اکثرمیاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔ گزشتہ رات مقتولہ کی دیورانی گھر میں ٹوکہ مشین پرچارہ کاٹنے آئی تو دونوں میں تکرار ہوئی ۔ خاوند کیساتھ پہلے بھی اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔ خاوند محمد جمیل نے کلہاڑی کا وار کیا جس سے نسیم اختر موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔ مقتولہ کی 5بچیاں اور 1بیٹا تھا ۔ قاتل محمد جمیل نے کافی عرصہ پہلے اپنے باپ کو بھی قتل کر دیا تھا لیکن برادری کیوجہ سے قانون کی گرفت سے بچ گیا ۔ بیوی کے قتل کا مقدمہ نمبر358/17تھانہ چوبارہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی مقصود کی مدعیت میں درج کیا اور ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ نے لاش کاپوسٹ مارٹم کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی مزید تفتیش جاری ہے ۔ دوکوٹہ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق نواحی موضع نو ڈبہ کا رہائشی بھٹہ پر مزدوری کرنے والا محمد یاسر ولد محمد ریاض اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گھر واپس جارہاتھا کہ چکنمبر 149/WBکے قریب بیل گاڑی سے ٹکراگیا جس سے محمد یاسر موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا جس کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی کبیروالا سے نامہ نگار کیمطابق ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے زخمی ہو نے والا نوجوان بیس روز بعد نشتر ہسپتا ل میں دم توڑ گیاواقعات کیمطابق گزشتہ ماہ نواحی مو ضع کرم پور جوتہ کے رہا ئشی امام بخش کا جواں سالہ بیٹا محمد فاروق دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری 1133/MND پر سوار با ئی پاس کی طرف سے گھر واپس آرہا تھا کہ عمر میڈیکئر کے نزدیک سامنے سے آنے والی بغیر لائٹ ٹریکٹر ٹرالی کی سائیڈ لگنے سے محمد فاروق سڑک پر آن گرا جس دوران اسے شدید چوٹیں لگیں جسے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم حالت تشویشنا ک ہو نے نشتر ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا تے محمد فاروق گزشتہ شب خالق حقیقی سے جاملا،صدر پولیس نے متا ثرہ کے بھا ئی اللہ دتہ کی درخواست پر ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ہے۔

قتل حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -