شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اورسابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ہے۔جمعرات کوڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت نیب نے موقف اختیارکیا کہ ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔عدالت نے نیب کو تنبیہ کی کہ درخواستیں 2016سے زیر التوا ہیں نیب دلائل مکمل کرے۔مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔سندھ ہائیکورٹ نے ملزم اعجاز چودھری، اظہر حسین، صفدر حسین اور عبدالمجید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر اور نیب تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ڈاکٹر عاصم