شاہی جوڑے کو سرکاری پروٹوکول دینا شرمناک

شاہی جوڑے کو سرکاری پروٹوکول دینا شرمناک

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے نامزد ملزمان پر سرکاری وسائل کا استعمال کرنا بددیانتی ہے۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر کی احتساب عدالت پیشی پر نیئر حسین بخاری نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہی جوڑے کو عدالتی پیشی پر سرکاری پروٹوکول دینا شرمناک ہے، مریم اور صفدر کی پیشی پر وزراء کی حاضری شریف خاندان کی نوکری پکی کرنا ہے، وفاقی وزرائکا عدالت کے باہر مجمع لگانا شریف خاندان کی ذاتی ملازمت ہے،بدعنوانی کے نامزد ملزمان پر سرکاری وسائل کا استعمال کرنا بددیانتی ہے، ملزمان کے خلاف ٹھوس مواد اور شواہد موجود ہیں، یقینی سزا سامنے نظر آنے پر تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

نیئر حسین بخاری

مزید : کراچی صفحہ اول