(ن) لیگ میں تبدیلی کیلئے آوازیں اٹھ رہی ہیں

(ن) لیگ میں تبدیلی کیلئے آوازیں اٹھ رہی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میں تبدیلی کیلئے کابینہ کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں نادان دوست محاذ آرائی چاہتے ہیں، ایک طبقہ محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہے نواز شریف پارٹی کو ڈبونے کی پہنچ پر لے آئیں ہے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی سامنے آگئی ہے ایک طبقہ ریاض پیرزادہ، چوہدری نثار اور شہباز شریف کی سوچ رکھتے ہے کہ ن لیگ میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور محاذ آرائی سے گریز کرنا بہتر ہے، دوسرا طبقہ نادان دوستوں کا ہے جو محاذ آرائی چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں تبدیلی کی آوازیں کابینہ کے اندر سے اٹھ رہی ہیں بہت سے لیگی راہنما تبدیلی چاہتے ہیں ان کی زیادہ تعداد پنجاب میں ہے لیگی رہنما اب باقاعدہ میڈیا میں آکر بیانات دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے ارکان اسمبلی پر دباؤ ڈالا گیا تھا پر لوگ آخری سال زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز ریلیز کرانا چاہتے ہیں یہ اپنی باتیں ہیں بتاتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی