قوم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے
لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے اور اُن کی پشت پر کھڑی ہے۔ ملک میں پہلی دفعہ مقتدر حلقوں کا احتساب ہو رہا ہے شریف برادران سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت اعلیٰ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر بیان بازی کر رہے ہیں۔ بڑا بھائی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو بُرا بھلا جبکہ چھوٹا بھائی نرم رویہ استعمال کر رہا ہے تاکہ فیصلے میں رخنہ ڈالا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرزا پور میں چوہدری سجاد ایڈووکیٹ کی طرف سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم خان وٹو، رکن پنجاب اسمبلی خرم جہانگیر وٹو، رانا گلناز، راؤ نجم الحسن کے علاوہ علاقہ کی معتبر شخصیات بھی موجود تھیں میاں منظور احمد وٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میاں برادران اپنی سیاست کو بچانے کے لئے دہرا کردار ادا کر رہے ہیں۔ لیکن اُن کے بچنے کی صورت نظر نہیں آ رہی۔ ملک کے حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔