این اے 4 کا ضمنی انتخاب،ہر پولنگ سٹیشن پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

این اے 4 کا ضمنی انتخاب،ہر پولنگ سٹیشن پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد،پشاور(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے چار پشاور کے ضمنی انتخاب میں ہر پولنگ سٹیشن پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے پاک فوج کے جوان 24سے 27اکتوبر تک پولنگ سٹیشنز پر تعینات رہیں گے فوجی افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دے دیئے گئے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس سے پولنگ سٹیشن تک ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کی جائے گی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج کے جوان 24سے 27اکتوبر تک پولنگ سٹیشنز پر تعینات رہیں گے۔فوجی افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں۔

فوج تعینات

مزید : کراچی صفحہ اول