عدالتی حکم عدولی کے مرتکب 16پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

عدالتی حکم عدولی کے مرتکب 16پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے عدالتی حکم عدولی کے مرتکب 16پولیس افسران واہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیاہے۔جمعرات کوعدالت نے پولیس افسران واہلکاروں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پیز کو احکامات جاری کیئے ہیں۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ 16پولیس افسران و اہلکاروں کی تنخواہیں بھی روکی جائیں۔ پولیس افسران و اہلکاروں کی مسلسل عدم حاضری کے باعث قتل اسلحہ ایکٹ کے درجنوں مقدمات التوا کا شکار ہیں عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹسز اورشوکاز جاری کیے گیے ،پولیس افسران و اہکاروں میں سی آئی ڈی کے انسپکٹر اشرف گوندل، تھانہ کورنگی کے انسپکٹر اکبر حمید غوری،سب انسپکٹر غلام سرور ،مہر دین اورمحمد عرس شامل ہیں۔سی آئی ڈی اپریشن گارڈن کے انسپکٹر راجہ عارف ،نعیم، اہلکارنعمان ،راشد اور ایف ایس ایل ایکسپرٹ افسرگارڈن، تھانہ کورنگی کے ذاکر علی،ارشد لودھی اورجاوید احمدشامل ہیں