کراچی ،رینجرز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ،ایک دہشتگرد ہلاک ،2فرار

کراچی ،رینجرز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ،ایک دہشتگرد ہلاک ،2فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)ملیرکے علاقے میمن گوٹھ میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق جمعرات کی صبح ملیرمیمن گوٹھ کے علاقے میں رینجرزنے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی آڑمیں بھاگنے کی کوشش کی اس دوران ایک دہشت گردہلاک ہوگیاجبکہ اس کے دوساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،رینجرزترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردکی شناخت لیاری گینگ وارملیرکے کمانڈرغفورچھوٹوکے نام سے ہوئی ہے ۔یہ ملزم لیاری گینگ وار کمانڈر نور محمد عرف بابالاڈلہ اوررحمن ڈکیت کاقریبی ساتھی تھااورعلاقے میں خوف کی علامت سمجھاجاتاتھا۔ملزم 25سے زائد جرائم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا،جن میں2006میں حب کے علاقے میں3غیرملکیوں کاقتل شامل ہے میں بھی ملوث تھا،ملزم پولیس پرحملوں اورکئی اہلکاروں کوزخمی کرنے اوراس کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری ،منشیات فروشی اوراغواء برائے تاوان جیسی متعددوارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ،ایک نائن ایم ایم پستول ،ایک ہینڈگرنیڈ10راؤنڈ ایم ایم پستول اور5راؤنڈایس ای جی کے برآمدہوئے ہیں۔
دہشتگردہلاک