دیوالی برائی پراچھائی کی فتح کا پیغام ہے ، چیئر مین پیپلز پارٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی پر دنیا میں آباد ہندو برداری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔جمعرات کو بلاول ہاؤس سے جاری میں پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی اندھیروں پر روشنی اوربرائی پراچھائی کی فتح کا پیغام ہے۔بطورپاکستانی ہندوبرداری کو مذہبی تہوار منانے کی آزادی ہے، آئین کے تحت تمام غیرمسلموں کومساوی حقوق میسرہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی برابری اور ہم آہنگی کیلئے کھڑی ہے۔