ماہ صفر کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ماہ صفر کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صفرالمظفر1439 ؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس آج(جمعۃ المبارک)بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا ۔چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں0300-9285203،0321-2484604، (021)99261404 ،99261403 (021)پر رابطہ قائم کریں