شانگلہ ،چار منزلہ گھر میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

شانگلہ ،چار منزلہ گھر میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈ سٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے علاقے اوپل میں چارمنزلہ رہائشی گھر میں اچانک اگ لگنے سے پورا گھر راکھ کے ڈھیروں میں تبدیل ہوگیا۔ مالک مکان کو 50لاکھ سے زائد کا نقصان ۔ متاثرہ سردار علی شلمانی کا حکومت اور مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے شام شانگلہ کے دور افتادہ علاقہ اوپل گاؤں میں سردار علی شلمانی نامی شخص کے چار منزلوں پر مشتمل گھر میں اچانک اگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے پورے رہائشی مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔ ایمرجنسی عملہ پہنچنے میں بری طرح ناکام رہااور پورے کے پورا مکان صبح تک اگ کے لپیٹ میں رہنے کے بعد مکمل طور راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ متاثرہ مالک مکان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی غریب ہوں اور دوبارہ گھر کی تعمیر کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ، محنت مزدوری سے بچا بچا کر گھر تعمیر کیا ، سردار علی شلمانی نے حکومت خیبر پختونخوا ۔ فلاحی اداروں ۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سمیت مخیر حضرات سے مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادھر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر ریسکیو کا عملہ بروقت پہنچتا اور امدادی کاروائیاں شروع کرتے تو اتنا بڑا نقصان روکنے میں کامیاب ہوتے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریسکیو عملہ متاثرہ علاقے میں بروقت پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے اور پورے کا پورا مکان جل کر خاکستر ہوگیا جسمیں صبح تک اگ کے شعلے کے بھڑکتے رہے ۔