ڈیرہ ،دو بھائیوں کے قتل کیس کے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

ڈیرہ ،دو بھائیوں کے قتل کیس کے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج پہاڑ پور نے قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر دو بھائیوں کے قتل کیس کے ملزم کو دو مرتبہ عمر قید ،دو دو لاکھ جرمانے اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا سنا دی ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پہاڑ پور نے تھانہ پنیالہ کے مشہور عبد العلی اور اطلس نامی دو بھائیوں کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد نواز ولد مراد خان سکنہ عبد الخیل کو دو دو مرتبہ عمر قید ،دو دو لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا کا حکم جاری کر دیا اسی طرح ملزم کو 382Bکا فائدہ بھی دیا گیا تھانہ پنیالہ کی حدود میں 20اگست 2013کو پنیالہ کے والی بال گراؤنڈ میں چار مسلح ملزمان یونس ،محمد نوازولد مراد خان سکنہ عبد الخیل ،حضرت بلال ،انجیر نواز،دلنواز ولد گل نواز عرف پاکستان سکنہ جنگ خیل لکی مروت نے عبد العلی ،اطلس ولد عبد الغفار سکنہ عبد الخیل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے تھانہ پنیالہ میں مقتولین کے والد نے اس واقعے کی رپورٹ اپنے مخالفین پر کی تھی ۔