مسلح تصادم میں دو طلباء کے قتل میں ملوث ملزمان کی اپیل خارج
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس قلندرعلی خان پرمشتمل دورکنی بنچ کامرس کالج میں طلباء تنظیموں کے مسلح تصادم کے دوران دوطلباء کے قتل میں ملوث پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق رہنماؤں کی بریت کے خلاف اپیل خارج کردی اوربریت کے فیصلے کوبرقراررکھاملزموں کی جانب سے اشفاق احمدآفریدی ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق 1995میں گورنمنٹ کالج آف کامرس ہشتنگری میں طلباء کے دوگروپوں کے مابین مسلح تصاد م کے نتیجے میں خیال زادہ اورفیض محمد جاں بحق ہوگئے تھے جس پراس وقت کے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر سید امجدعلی شاہ ٗ جنرل سیکرٹری ذاکرشنواری ٗ غفار ٗ محمود ٗ منورآفریدی اورستار کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاماتحت عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہوں کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ملزموں کو بری کردیاتھااورملزموں کی بریت کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی گئی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پراپیل خارج کرکے ملزموں کی بریت برقراررکھی ۔