تاجر اتحاد چارسدہ کا ٹی ایم اے کو کسی قسم کا ٹیکس دینے سے انکار

تاجر اتحاد چارسدہ کا ٹی ایم اے کو کسی قسم کا ٹیکس دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) تاجر اتحاد نے ٹی ایم اے چارسدہ کو کسی قسم کا ٹیکس دینے سے انکار کر دیا ۔ ٹی ایم اے تاجروں کو سہولیات نہیں دے رہے تو تاجر کس بات کی ٹیکس ادا کریں۔ واپڈا اہلکار تاجروں کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کریں ۔ تجازوات کے حوالے سے تاجر برادری کسی کو رقم ادا نہ کریں ۔ افتخار حسین صراف ۔ تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر افتخار حسین صراف منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں حاجی لعل محمد ، حبیب اللہ ، ظہور احمد ظریف خیل ، محمد عالم ، ارشاد علی ، مولانا صلاح الدین ، عطاء الرحمان ، وحید درانی ، ضیاء الدین ، امداد اللہ ، شاروم خان ، جہانزیب ، اقبال ، جہانزیب کمال اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور حوض کیا گیا اور تاجروں سے روابط بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی صدر افتخار حسین صراف اور دیگر نے کہاکہ ٹی ایم اے چارسدہ تاجروں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کر رہے اس لئے آ ج سے تاجر برادری ٹی ایم اے کو کسی قسم کا ٹیکس نہیں دینگے ۔ انہوں نے واپڈا حکام پر تنقید کی اور کہا کہ واپڈا حکام نئے تعمیر ہونے والے پلازوں میں بجلی ٹرانسفارمر کے تنصیب کے بہانے پرانے پلازوں کے تاجروں کو بھی تنگ کر رہی ہے اور ان کے بجلی میٹر اتار کر غیر قانونی اقدام کے مرتکب ہو رہے ہیں جس پر تاجر اتحاد خاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ چارسدہ کے مرکزی بازار میں تاجروں کو تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے نوٹس جاری کئے گئے ہیں مگر اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ہائی ویز اتھارٹی نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جو درست عمل نہیں ۔ انہوں نے تاجروں پر واضح کیا کہ تجاوزات کے حوالے سے کسی کو نقد ادائیگی نہ کریں ۔ تاجر اتحاد تاجروں کے مفادات کیلئے ہر قسم قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔