کے ٹی ایچ میں پلاسٹک سرجری وارڈ کے رجسٹرار کی تقرری کا لعدم کرانے کیلئے رٹ خارج

کے ٹی ایچ میں پلاسٹک سرجری وارڈ کے رجسٹرار کی تقرری کا لعدم کرانے کیلئے رٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس سیدافسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں پلاسٹک سرجری وارڈ کے سینئررجسٹرار کی تقرری کالعدم قرار دینے کے لئے دائررٹ خارج کردی اورتقرری کو درست قرار دے دیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے درخواست گذار ڈاکٹرعرفان اللہ کی جانب سے ڈاکٹرحیدر کے خلاف دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ 2013ء میں پلاسٹک سرجری وارڈ کے لئے سینئررجسٹرار کی پوسٹیں مشتہرہوئیں جس کے لئے درخواست گذارنے درخواست دی تاہم مذکورہ پوسٹ پرڈاکٹرحیدرکی تقرری ہوئی اس وقت ڈاکٹرحیدر کی اہلیت مکمل نہیں تھی اوروہ غیرقانونی طورپربھرتی ہوا ہے جس کے پاس اس وقت پلاسٹک سرجری کاتجربہ بھی نہ تھااس موقع پر ڈاکٹرحیدر کے وکیل محمدعلی نے عدالت کو بتایاکہ جس وقت پوسٹیں مشتہرہوئیں اس وقت ڈاکٹرحیدرکی اہلیت مکمل تھی اورمیرٹ لسٹ میں وہ ٹاپ پرتھااورڈاکٹرعرفان اللہ پہلے ہی اسسٹنٹ پروفیسر مقرر ہوچکاہے جس پرعدالت نے ڈاکٹرعرفان اللہ کی رٹ خارج کردی اورڈاکٹرحیدرکی بطورسینئررجسٹرار تقرری درست قرار دے دی ۔